خیبر پختونخوا کے دو صوبائی وزراء عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے،
دونوں وزراء نے استعفے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجوا دیے ہیں، عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی کے بھائی شاہرام ترکئی رکن قومی اسمبلی ہیں، دونوں کا تعلق صوابی سے ہے، ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے واضح کیا ہے کہ استعفے ذاتی فیصلے کے تحت دیے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ نے انہیں استعفے دینے کے لیے نہیں کہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں