پشین اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکے میں دو ایف سی کے جوانوں سمیت دس افراد شہید ہو گئے جبکہ چھبیس زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ فورسز نے حملے میں چھ دہشتگرد مار گرائے اور بہادری سے مقابلہ کیا۔ دھماکا تقریباً بارہ بجے ہوا جس کے فوراً بعد فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ کوئٹہ کے سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام طبی عملہ طلب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں