مسافروں کیلئے پریشان کن خبر ، اہم فیصلہ

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب ،متعدد ٹرینوں کے روٹ تبدیل، پچھلے روٹس پرموجودریلوے سٹیشنزپر ایڈوانس ، آن لائن بکنگ بندکرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس کی مخصوص سٹیشنزپربکنگ بندکرنیکی ہدایت کی گئی، رحمان بابا ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس کی مخصوص سٹیشزپربکنگ بندکرنیکی ہدایات، پاکستان ایکسپریس کیلئےعلی پورچٹھہ،حافظ آباد،سانگلہ ہل،چک جھمرہ سٹیشن پربکنگ بند ، پاکستان ایکسپریس کیلئےفیصل آباد،ٹوبہ،گوجرہ،شورکوٹ،عبدالحکیم سٹیشن پربکنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان
ذرائع ابلاغ کے مطابق ملت ایکسپریس کی دنگہ، لالہ موسیٰ، منڈی بہاؤالدین سٹیشن، ملت ایکسپریس کی ملکوال، سرگودھا، چینوٹ، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹیشن، رحمان بابا ایکسپریس کیلئےعلی پور چٹھہ، حافظ آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، ٹوبہ کیلئےایڈوانس بکنگ بند ہوگی۔

اس کے علاوہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی دنگہ، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، سرگودھا، جھنگ شورکوٹ سٹیشن پر بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close