سندھ کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی منظوری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دی ہے،
ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے افراد کو شامل کیا جائے گا جبکہ چار سے پانچ وزراء کے محکمے تبدیل کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ ہاؤس سے متعدد وزراء اور ارکانِ اسمبلی کو فون کالز موصول ہوئی ہیں اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کئی وزراء و اراکینِ اسمبلی کو صبح ملاقات کے لیے بھی بلا لیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سندھ حکومت میں جلد بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں