خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کی جانب سے چھوڑے گئے بارودی مواد کے دھماکے سے 3 معصوم بچے شہید اور 5شدید زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دلخراش واقعہ لغڑئی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مقامی بچے کھیلتے ہوئے دہشتگردوں کے بچھائے گئے بارودی مواد کے قریب چلے گئے، جو اچانک پھٹ گیا۔
پاک فوج نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج ماہر فوجی ڈاکٹروں کی نگرانی میں جاری ہے۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں