تعطیل کا اعلان

مشہور صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے عرس کے موقع پر ضلع رحیم یار خان میں یکم اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق تعلیمی بورڈ کے جاری امتحانات، بینکوں اور دیگر وفاقی اداروں پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close