فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو تمام ان لینڈ ریونیو دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں افسروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں سہولت دی جا سکے۔
بڑے اور درمیانے درجے کے ٹیکس دہندگان کے دفاتر عام دنوں کی طرح کام کریں گے، جبکہ کارپوریٹ اور ریجنل ٹیکس دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر کے مطابق یہ فیصلہ بجٹ کے اہداف کو حاصل کرنے اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اس دوران ریٹرن وصولی کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت بھی دی گئی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تیس ستمبر کی مقررہ تاریخ سے پہلے اپنے ریٹرن جمع کرائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں