ڈیرہ اسماعیل خان میں داناسر کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،
حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا، جان بحق افراد میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا، ترجمان کے مطابق متاثرہ خاندان خانوزئی بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں