خوفناک ٹریفک حادثہ

موٹروے ایم چار پر خانیوال کے قریب کار اور مزدا گاڑی میں خوفناک ٹکر کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے کے باعث پیش آیا، واقعے کے بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں کیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خانیوال منتقل کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close