ریلوے ٹریک پر خوفناک دھماکا، جعفر ایکسپریس کو بڑا نقصان

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق، جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آ رہی تھی جب سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کو شدید نقصان پہنچا اور ٹرین کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور ریلوے حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کے لیے ریلوے کی خصوصی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close