سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے علاقے زیرِ آب

سکھر بیراج پر اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے کشمور اور شکارپور کے کچے کے علاقے شدید متاثر ہوگئے۔

دریائے سندھ میں گڈو سے آنے والا ریلا سکھر بیراج پہنچنے پر شدید طغیانی پیدا ہوئی، جس سے کپاس سمیت دیگر فصلیں ڈوب گئیں اور خیرپور میں بچاؤ بندوں سے بھی پانی ٹکرا گیا۔ سادھو بیلہ مندر یاتریوں کے لیے بند کر دیا گیا، مندر کی سیڑھیاں اور کشتیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ لاڑکانہ موریالوپ بند کے قریب مزید دیہات زیرِ آب آنے سے متاثرہ دیہات کی تعداد 30 ہوگئی، جب کہ کچے کے مکین نقل مکانی سے انکار کر رہے ہیں اور ملیریا سمیت جلدی امراض پھیلنے لگے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close