وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کھربوں روپے کے قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے جس کی اصل وجہ سابق حکومتوں کی ناکام پالیسیاں اور “پہلے سیاست، بعد میں ریاست” کا رویہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو صوبے کے پاس صرف اٹھارہ دن کی تنخواہوں کے اخراجات موجود تھے، لیکن دن رات کی محنت سے صوبے کا مالی اکاؤنٹ تیس ارب روپے سے بڑھا کر نوے ارب روپے تک پہنچا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے قومی خزانہ ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا، جس کے نتیجے میں آج ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے، تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے مشکل حالات کے باوجود مالی نظم و ضبط قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں