خانیوال کے نواحی علاقے پرویز والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور اٹھارہ سے زائد زخمی ہو گئے،
حادثہ بس کے ڈرائیور سے قابو کھو بیٹھنے کے باعث پیش آیا جو رحیم یار خان سے فیصل آباد جا رہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایک ہزار ایک سو بائیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال جہانیاں اور خانیوال منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں