پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان میں ٹک ٹاک پر لائیو چیٹ کی سہولت کو مکمل طور پر بند کرے،
یہ قرارداد اپوزیشن کے رکن فرخ جاوید مون کی جانب سے پیش کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک لائیو کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس سے نوجوان نسل اخلاقی تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں لائیو چیٹ میں غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہیں اور سستی شہرت و پیسے کے لالچ میں معاشرتی اقدار پامال کر رہے ہیں، اس لیے فوری اقدام ناگزیر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں