خوفناک ٹریفک حادثہ، بڑا نقصان ہو گیا

سپر ہائی وے گڈاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق، ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، تینوں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت 17سالہ عبدالسلام اور 16 سالہ کے امیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

جاں بحق ہونے والے متوفی عبدالسلام کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا عبدالسلام اور امیر آپس کزن ہیں، یہ دونوں موٹرسائیکل پر پٹرول لینے جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں جاں بحق افراد پیشے کے لحاظ سے چوکیدار ہیں، بیٹے عبدالسلام کی چند ماہ بعد شادی ہونے والی تھی، ہم عبدالسلام کی شادی کی تیاری میں مصروف تھے کہ اچانک آج یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close