مظفرگڑھ میں سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے فوج طلب کر لی گئی۔
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے چناب کی تباہ کاریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے۔
پاک فوج سیت پور روڈ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔
فوج کے جوان بڑے پیمانے پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کا انخلاء کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے علی پور میں موجود ہیں۔
سیلاب متاثرین بتا رہے ہیں کہ انہوں نے چناب میں سنہ 1973 کے بعد پہلی مرتبہ اتنا بڑا سیلاب دیکھا ہے۔
بعض متاثرین نے شکایت کی کہ سیلاب سے بچنے کیلئے پیشگی انتظامات نہیں کیے گئے۔
5 روز گزرنے کے باوجود لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نہیں نکالا جا سکا ہے۔
پاک فوج کے آنے کے بعد علاقہ میں سیلاب میں پھنسے گاؤں سے عوام کو نکال کر محفوظ جگہوں پر پہنچانے کے آپریشن میں تیزی آ گئی ہے،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں