کراچی میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے موٹرسائیکلوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق ہر سوار کے لیے ہیلمٹ پہننا،
درست ڈرائیونگ لائسنس رکھنا اور قانونی نمبر پلیٹ کا ہونا لازمی ہے، ساتھ ہی موٹرسائیکل کی ہیڈ لائٹس، ٹیل لائٹس، انڈیکیٹرز، چین کور اور سائیڈ مررز درست حالت میں ہونا ضروری قرار دیے گئے ہیں، یہ ہدایات ملز، فیکٹریوں، انڈسٹریز اور دیگر اداروں کو دی گئی ہیں تاکہ ملازمین قانون کی پابندی کریں، ڈی آئی جی نے افسران کو ذاتی طور پر دورے کر کے ان ہدایات پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ خلاف ورزیوں اور حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں