بلوچستان میں پانچ اور چھ ستمبر کو بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی جس کے باعث صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے
اور کوئٹہ کے سکول بھی بند رہیں گے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی اور ضروری سروسز کے عملے کی ڈیوٹی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
چونکہ یہ تعطیلات جمعہ اور ہفتہ کو ہیں اور اتوار بھی چھٹی ہوتی ہے، اس لیے سرکاری ملازمین تین دن کی چھٹیاں مل کر آرام کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں