اہم پابندی عائد کر دی گئی

 حیدرآباد اور دادو ضلع میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق پابندی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے دفعہ 144 کے تحت عائد کی ہے، یہ فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی پر متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے انسپکٹرز کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری، معذور افراد، صحافی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close