اسکول دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اہم خبر

ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد لاہور میں اسکول دوبارہ کھل رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکول اور ریلیف کیمپس بدستور بند رہیں گے، والدین اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام اسکول محکمہ تعلیم کی ہدایات پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close