وزیرآباد میں دریائے چناب میں ممکنہ طور پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے خطرے کے اعلانات شروع کر دیے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی ہدایت پر مساجد کے ذریعے عوام کو خبردار کیا جا رہا ہے اور انہیں حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ اعلانات میں شہریوں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے فوری انخلا کی تیاری کریں اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔
انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس کے باعث وزیرآباد اور گردونواح کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مقامی حکام سے رابطے میں رہیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں