ضلع مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر ایک سو پانچ سرکاری اسکول چھ ستمبر تک بند کر دیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نواسی اسکولوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سولہ اسکولوں کو فلڈ ریلیف کیمپس کے طور پر مختص کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ باقی تمام سرکاری اسکول یکم ستمبر سے کھول دیے جائیں گے، تاہم متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں