انا للہ و انا الیہ راجعون ، اہم مذہبی شخصیت انتقال کر گئے

 

جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور نامور عالم دین مولانا فضل الرحیم اشرفی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے جامعہ اشرفیہ میں ادا کی  گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے علم کی جو شمع روشن کی ہے وہ ہمیشہ فروزاں رہے گی۔ ان کی دینی و مذہبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مفتی محمد زبیر نے اس واقعے کو علمی اور روحانی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی نہایت مشفق اور دلاویز شخصیت کے مالک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close