جامشورو کے علاقے نوری آباد کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






