پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد اچھی خبر ، کرایوں میں بڑی کمی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی بسوں کے کرایوں میں 60 روپے سے لے کر 200 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ نئے سال کے موقع پر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کے اعلان کے بعد لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 روپے سے کم کر کے 1850 روپے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 2370 روپے سے کم کر کے 2290 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے پشاور کا کرایہ 2610 روپے سے کم کر کے 2530 روپے، لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2500 روپے سے کم کر کے 2420 روپے اور لاہور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 2310 روپے سے کم کر کے 2240 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1010 روپے سے کم کر کے 980 روپے، لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 2510 روپے سے کم کر کے 2430 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 5800 روپے سے کم کر کے 5620 روپے کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں لاہور سے سکھر کا کرایہ 3510 روپے سے کم ہو کر 3400 روپے اور لاہور سے ملتان کا کرایہ 1700 روپے سے کم کر کے 1650 روپے ہو گیا ہے۔ کرایوں میں اس کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close