حکومت کا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق بڑا فیصلہ

حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ہے، حالانکہ کلین اسپیکٹرم کی شرط پوری نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائم اسپیکٹرم کے 194 میں سے 140 میگا ہرٹز کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، تاہم اس وقت عدالت کی جانب سے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا گیا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیلامی کی جائے گی۔

2600 میگا ہرٹز بینڈ کے تمام 194 میگا ہرٹز پرائم اسپیکٹرم کی نیلامی متوقع ہے۔ 140 میگا ہرٹز پرائم اسپیکٹرم پر اس وقت کوئی آلات کام نہیں کر رہے، اور پالیسی ڈائریکٹو کے بعد حکومت اس اسپیکٹرم کی فراہمی کی ذمہ دار ہوگی۔ توقع ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز 2600 میگا ہرٹز بینڈ پرائم اسپیکٹرم کی نیلامی میں بھرپور حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close