ایل پی جی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے حوالے سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 250 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر علاقے میں ایل پی جی کا الگ ریٹ رائج ہے اور سردیوں کے موسم سے قبل قیمتوں میں من مانیا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایل پی جی ہر سال سردیوں کے دوران 300 روپے سے اوپر چلی جاتی ہے۔
اوگرا کے نوٹسز کے باوجود دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






