ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری

پاکستان پاپولیشن کونسل کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان اور 2 خیبرپختونخوا سے ہیں۔ واشک، خضدار، کوہلو، ژوب اور کوہستان ان میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ بے روزگاری اور بلا معاوضہ مزدوری کے معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ صحت کی سہولیات تک رسائی میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ بلوچستان تعلیمی اداروں کے لحاظ سے بھی سب سے پیچھے ہے۔

ان پسماندہ علاقوں میں 65 فیصد مکانات کچے یا عارضی ہیں، جبکہ جھل مگسی میں یہ شرح 97 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی سہولیات کی شدید کمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close