برائلر مرغی کا گوشت شہر میں مزید مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد پرچون ریٹ 555 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چکن کی قیمت میں مجموعی طور پر 123 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ میں برائلر گوشت کی فروخت سرکاری قیمتوں کے برعکس جاری ہے اور اوور چارجنگ کا سلسلہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔ سرکاری نرخوں کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 355 روپے، ہول سیل 369 روپے اور پرچون ریٹ 383 روپے فی کلو مقرر ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت 344 روپے فی درجن برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






