ملک بھر میں ہزاروں سرکاری نوکریاں ، بیروزگاروں کی سنی گئی، کیسے اپلائی کریں ؟ جانئے

وزارت منصوبہ بندی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پانچ سے سات سال کے دوران ملک بھر میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ یہ ملازمتیں مختلف شعبوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے وجود میں آئیں گی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صرف اکتوبر 2025 میں 12 ترقیاتی منصوبے منظور کیے، جو توانائی، پانی، زراعت، حکومت، صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق ہیں اور قومی ترقی کی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ چھ بڑے ترقیاتی منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں، جن سے فوری طور پر 2,501 نئی ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے 1,000 ارب روپے کے بجٹ میں سے پہلے چار ماہ کے دوران 330 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اکتوبر تک 33 فیصد فنڈز جاری کیے جا چکے تھے اور اس عرصے میں 134 ارب روپے سے زائد مختلف شعبوں میں استعمال ہوئے۔

یہ اقدامات واضح کرتے ہیں کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے روزگار کے مواقع بڑھانے کی کوششیں تیز رفتار ہیں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے قومی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close