پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اوگرا نے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ چھیانوے پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈیزل نو روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔
مٹی کے تیل میں آٹھ روپے بیاسی پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں سات روپے پندرہ پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا پندرہ نومبر کو یہ ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ اور پٹرولیم ڈویژن مشترکہ ورکنگ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، جو آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد طے کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





