انا للہ و انا الیہ راجعون ، پیپلز پارٹی اہم رہنما کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما بشریٰ منظور مانیکا کے والد میاں منظور احمد انتقال کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بشریٰ منظور مانیکا اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ پاکپتن کے پیر غنی قبرستان میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی رہنماؤں، سرکاری افسران، وکلاء، تاجر برادری اور مقامی عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے حلقوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close