خبردار !!! تعلیمی اداروں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری

پنجاب اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک مرکزی گیٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت دیں اور دیگر تمام دروازے بند رکھیں۔ داخلے کے وقت تمام بیگز اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ لازم کی گئی ہے۔

سیکیورٹی انتظامات کے تحت داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کرنے، طلبا اور عملے کے لیے شناختی کارڈز لازمی رکھنے، اور اسٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کالجز کی سرحدی دیواروں پر خاردار تاروں کی تنصیب، رات کے وقت مناسب روشنی کا انتظام، اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ طلبا کی تعداد کے مطابق سیکیورٹی عملہ بڑھانے، آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارمز نصب کرنے، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اساتذہ و طلبا کی تربیت کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں سے ہفتہ وار سکیورٹی رپورٹس جمع کروانے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close