ہونڈا کا نیا سی جی 125 گولڈ آسان قسطوں پر ؟ اچھی خبر آگئی

ہونڈا نے پاکستان میں اپنا نیا موٹر سائیکل ماڈل سی جی 125 گولڈ متعارف کرایا ہے، جس کی قیمت دو لاکھ بانوے ہزار نو سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمت پورے ملک میں یکساں رکھی گئی ہے اور یہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں دس ہزار روپے زیادہ ہے۔

نئے ماڈل میں چار اسٹروک 125 سی سی او ایچ وی ایئر کولڈ انجن اور پانچ اسپیڈ ٹرانسمیشن system شامل ہے، جس میں سیلف اسٹارٹ اور کِک اسٹارٹ دونوں خصوصیات موجود ہیں۔ یہ موٹر سائیکل اپنی پائیداری، ایندھن کی بچت اور آسان دیکھ بھال کے لیے مشہور ہے۔

خریدار میزان بینک کے ذریعے آسان قسطوں پر یہ موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔ بینک نے تین سالہ قسطی منصوبہ پیش کیا ہے، جبکہ ایک سالہ منصوبے کے تحت خریدار کو پیشگی نواسی ہزار چھ سو ستر روپے ادا کرنے ہوں گے، جس کے بعد ماہانہ بیس ہزار چار سو پچانوے روپے کی قسطیں ادا کرنی ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close