نادرا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ، کیسے اپلائی کریں ؟؟ جانئے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں چار تکنیکی عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ)، ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر)، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا انجینئر لیڈ) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیرا ڈیٹا ڈی بی اے) کے عہدے شامل ہیں۔

یہ پوزیشنیں ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ڈیٹا انجینئرنگ کے شعبوں سے وابستہ پیشہ ور افراد کے لیے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ تمام عہدوں کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں اور مطلوبہ تفصیلات مذکورہ لنکس کے ذریعے دستیاب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close