27 ویں آئینی ترمیم، فیصل واوڈا کا بڑا انکشاف

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے لیے صرف ایک ہی راستہ بچا ہے — ترمیم اور ترقی، اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جب ملک کی بقا کا سوال آتا ہے تو فیصلے تیزی سے کرنے پڑتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام پر سوالات اٹھتے رہے ہیں، ہمیں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی جیسے واقعات کو یاد رکھنا چاہیے۔ سینیٹر واوڈا نے خبردار کیا کہ سیاست میں کوئی بھی مکمل طور پر نیوٹرل نہیں ہوتا، ہر کوئی کسی نہ کسی جانب جھکاؤ رکھتا ہے، اور ایک سیاسی جماعت کی طرف سے جلد بڑی ہلچل مچانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے وانا کیڈٹ کالج میں حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت کارروائی نہ ہوتی تو یہ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سے بھی زیادہ بڑا ہو سکتا تھا۔ ان کے مطابق کالج میں 650 سے زائد طلبہ موجود تھے لیکن پاک فوج کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا اور تمام طلبہ محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close