اسلام آباد خودکش دھماکہ ’ویک اپ کال، وزیر دفاع نے بڑی بات کہہ دی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں بارہ افراد شہید اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالت جنگ میں ہے۔

خواجہ آصف نے سماجی میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاک فوج صرف سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں لڑ رہی ہے، ان کے لیے یہ خودکش حملہ ایک ویک اپ کال ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جنگ پورے پاکستان کی ہے، جس میں پاک فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھارتی اسپانسرڈ افغان طالبان کی پراکسی تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کی خاطر ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی مکصل صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close