سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے پر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں شہری کی شکایت پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز پھیلائیں جن میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، گمراہ کن معلومات اور جھوٹے بیانات شامل تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان ویڈیوز کے ذریعے قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے، جبکہ یہ ویڈیوز پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے بھی شیئر کی گئیں۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ “یہ مساجد میں کتے باندھتے تھے”، جس پر ان کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close