ایران کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مدد کی پیشکش

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایران نے پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں مدد کی پیش کش کی اور کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن کے لیے مزید مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب، ترکیہ بھی پاک افغان کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ صدر طیب اردون نے اعلان کیا کہ رواں ہفتے اعلیٰ سطحی ترک وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، جس میں وزیرخارجہ، وزیردفاع اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ شامل ہوں گے۔ وفد کا مقصد پاک افغان جنگ بندی مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔ یاد رہے کہ استنبول میں دونوں ممالک کے مذاکرات جمعے کو کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے، کیونکہ فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی اور روک تھام کے طریقہ کار پر اپنے اختلافات حل کرنے میں ناکام رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close