اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہوم ریمیٹنس اسکیمز کو مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مکمل عمل 2027 تک مکمل ہو جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جس میں متعدد اہم معاشی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں گردشی قرضوں کی سیٹلمنٹ کے لیے 659 ارب روپے سے زائد حکومتی ضمانتیں جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسکیم کے خاتمے کے دوران ترسیلات زر میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔ اجلاس میں سرکاری پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل کے واجبات کی ادائیگی کے فیصلے بھی شامل تھے۔

مزید برآں، کھاد ساز اداروں کو ماری گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی اور قیمتوں کے تعین کی منظوری دی گئی، وزارتِ داخلہ کو پی ڈبلیو ڈی کے منتقل شدہ عملے کی تنخواہوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دی گئی، اور بندرگاہ قاسم پر معدنیات اور دھاتوں کی برآمدات کے فریم ورک پر مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close