کل چھٹی ہو گی ، کہاں کہاں ؟ جانئے

پنجاب کے ضلع لیہ میں 10 واں تھل میلہ شروع ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے 8 نومبر بروز ہفتہ کو مقامی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تھل میلہ جنوبی پنجاب کا ایک ثقافتی تہوار ہے جس کا عوام کو سال بھر انتظار رہتا ہے۔ وسیب کے فنکار، ہنرمند اور دستکار پورے سال اپنے فن پارے اور مصنوعات تیار کرتے ہیں تاکہ میلے میں پیش کرکے عوام سے داد حاصل کر سکیں۔

انتظامیہ نے میلے میں شرکت کرنے والوں کے لیے مختلف علاقوں سے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی ہے، تاکہ خاندانوں اور سیاحوں کو آسانی سے رسائی حاصل ہو اور وہ مقامی ثقافت سے لطف اندوز ہوسکیں۔

تھل میلہ لیہ اور مظفرگڑھ میں جاری 10ویں تھل جیپ ریلی کے ساتھ منسلک ہے، جس کا اہتمام ٹی ڈی سی پی (ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب) اور دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

یہ میلہ سرائیکی وسیب کی قدیم ثقافت اور روایات کو اجاگر کرتا ہے، جہاں مقامی دستکاریاں، روایتی کھانے، ملبوسات اور ہنری اشیا فروخت کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ ہر سال ملک بھر سے لوگ اس میلے میں شرکت کے لیے آتے ہیں، کچھ کے لیے جیپ ریلی کشش کا باعث ہوتی ہے جبکہ دیگر سرائیکی ثقافت اور میزبانی سے متاثر ہو کر آتے ہیں۔

مظفرگڑھ انتظامیہ نے بھی 8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چار روزہ تھل جیپ ریلی اور میلے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جو جمعرات سے جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close