انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک اسکول کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے 54 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے وقت پیش آیا، جس کے نتیجے میں نمازیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






