علیمہ خان کے 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے آٹھویں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کے احتجاجی کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکلا ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

عدالت نے ہدایت دی ہے کہ علیمہ خان کی جائیداد اور ان کی کمپنیوں سے متعلق مکمل تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close