کراچی: شہرِ قائد میں ای چالان سسٹم نے شہریوں کو حیران کر دیا، جب ایک شہری کو صرف ایک ہی دن میں پانچ ای چالان موصول ہوگئے۔
شہری حکیم اللہ کے مطابق، تمام چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے تین ماڑی پور اور دو حسن اسکوائر کے مقام پر درج ہوئے۔ حکیم اللہ کا کہنا ہے کہ ماڑی پور میں تین چالان 12 بج کر 3 منٹ پر ہوئے جبکہ حسن اسکوائر پر دو مزید چالان 12 بج کر 13 منٹ پر جاری ہوئے—تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے۔ شہری کا کہنا تھا کہ جب اسے 50 ہزار روپے کے چالان موصول ہوئے تو وہ حیران و پریشان رہ گیا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق، شہری سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور اسے سہولت سینٹر آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چالانوں کا جائزہ لیا جائے گا اور چونکہ یہ حکیم اللہ کا پہلا چالان ہے، اس لیے اسے معاف کردیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






