کراچی: مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر ایک ہولناک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر کوچ اور ایل پی جی سے بھرا ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوچ میں 5 جبکہ ٹرک میں 2 افراد سوار تھے۔ آگ لگنے کے بعد دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر بریک فیل یا تیز رفتاری حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






