سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہوگئی ہے، جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ وزارتِ مذہبی امور کے حکام کے مطابق جو درخواست گزار مقررہ مدت کے اندر دوسری قسط جمع نہیں کرائیں گے، وہ اس سال حج پر نہیں جاسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط کی مد میں فی فرد ساڑھے 6 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ درخواست گزار اس مرحلے پر اپنا حج پیکج تبدیل کروا سکتے ہیں، تاہم قسط جمع کروانے کے بعد پیکج میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ اگر کوئی درخواست گزار مقررہ وقت پر دوسری قسط جمع نہیں کراتا تو اس کی درخواست منسوخ تصور کی جائے گی، اور جمع شدہ پہلی قسط کی رقم متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
							
	




