انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ساتویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
علیمہ خان کے خلاف یہ وارنٹ 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کیس میں مسلسل عدم حاضری کے باعث جاری کیے گئے۔ عدالت نے ان کے وکلا کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہونے کی ہدایت کی۔
مقدمے کی اگلی سماعت 6 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






