سہیل آفریدی کی کابینہ میں کون کون شامل ؟ فہرست سامنے آگئی

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں نئے اور سابق اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی فہرست میں 10 اراکین کے نام شامل ہیں، جو مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے مینا خان آفریدی اور کوہاٹ سے آفتاب عالم کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ہری پور سے پی ٹی آئی کے چیف وہیپ اکبر ایوب خان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

چارسدہ سے عارف احمد زئی اور ضلع خیبر سے عدنان قادری کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ نوشہرہ سے سابق صوبائی وزیر خلیق الرحمن کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ ادریس خٹک کو شامل کیا گیا ہے۔

مردان سے سابق وزیر خوراک ظاہر شاہ کو اس بار کابینہ میں جگہ نہیں ملی، تاہم احتشام علی ایڈووکیٹ کو نمائندگی دی گئی ہے۔ سوات سے ڈاکٹر امجد اور میاں شرافت علی کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ بونیر میں سابق وزیر فخر جہاں کی جگہ ریاض خان کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے مزید ناموں کا اعلان دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close