محکمہ موسمیات نے سال 2026 کے سورج اور چاند گرہن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق آئندہ برس دو مرتبہ سورج گرہن اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026 کو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ گرہن دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، شام 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور رات 7 بج کر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
اس کے بعد 3 مارچ کو چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو ہوگا جو پاکستان میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا، جبکہ 28 اگست کو چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






