عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے بتایا کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر 2025 کو مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد کیے جائیں گے۔

راجہ شہباز خان کے مطابق اسمبلی کے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں ووٹرز کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہو چکی ہے، جن میں 9 لاکھ 91 ہزار سے زائد ووٹرز شامل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ آج سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ کل سے اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں عوامی نمائش کے لیے آویزاں کر دی جائیں گی تاکہ شہری تصدیق اور درستگی کا عمل مکمل کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close